رام بن//ضلع انفارمیشن سینٹر رام بن نے بھارتیہ ودیا مندر ہائی سکول کے احاطے میں عا لمی یوم آب کے سلسلہ میں مباحثہ اور ایک ثقافتی پروگرام منعقد کیا۔اس موقعہ پر پرنسپل اسکول پردیپ سنگھ ٹھاکور مہمان خصوصی تھے ۔اس پروگرام میں اسکول کے10طلباء نے حصہ لیا۔اس موقعہ پر ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔ مقابلہ میںپہلا انعام 10 ویں جماعت کی طالبہ کاجل نے ،دوسرا انعام پلوی رائے اور تیسرا انعام صفیہ نے حاصل کیا ۔ مہمان خصوصی نے کہا کہ اس طرح کی سر گرمیوں سے پانی کی اہمیت اور تحفظ کے بارے میں طالب علموںکو بیدار کیا جانا چاہئے۔انہوں نے معلوماتی پروگرام منعقد کرنے کیلئے ضلع انفارمیشن سینٹر کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور مستقبل میں بھی اس ادارے میں اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے پر زور دیا۔پروگرام میں سکول کے اساتذہ امیت کمار،مدن سنگھ اور انگریز سنگھ بھی موجودتھے جبکہ نظامت کے فرائض انچل اور مریگاکشی کھجوریہ نے انجام دیئے۔