دھر ماڑی// ہائر سکینڈری اسکول دھر ماڑی میں ایک کوئز مقابلہ کا انعقادکیاگیا۔ اس پروگرام میںنویں اور بارہویں جماعت کی 4ٹیموں نے حصہ لیا ۔مقابلہ میں نویں جماعت نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔پروگرام میںنزاکت علی اردو لیکچرار، پورن چند ایجوکیشن لیکچرار، پریتم سنگھ ماسٹر،سکھدیو سنگھ ٹیچر،شہناز اختر ٹیچر،اوشا راجپوت ٹیچر اور بلونت سنگھ ماسٹر وغیرہ بھی موجو دتھے ۔اختتام پر طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔