پاک بھارت آبی مذاکراتی دور پر ناامیدی کے منڈلاتے بادل

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
  سرینگر//بھارت کی جانب سے عالمی بینک کی ثالثی قبول نہ کرنے پر واشنگٹن میں اگلے ماہ ہونے والے آبی مذاکرات کا دوسرا دور مؤخر یا معطل ہونے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت میں جاری آبی کشیدگی پر عالمی بینک نے ثالثی کی پیشکش تھی اور اس ضمن میں مذاکرات کا دوسرا دور اگلے ماہ واشنگٹن میں منعقد ہونا تھا۔ پاکستان نہ صرف ان مذاکرات کا انعقاد طے شدہ وقت پر چاہتا ہے بلکہ بطور سندھ طاس معاہدے کے ضامن ہونے کے عالمی بینک کی ثالثی کا بھی خواہاں ہے۔تاہم بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ہندوستان کسی بھی ثالثی کے خلاف ہے اور معاملے کو سندھ طاس معاہدے کے فریم ورک کے تحت حل کرنا چاہتا ہے۔خیال رہے کہ مذاکرات کے دوسرے دور میں بھارت کے دو متنازع ہائیڈرو پاور منصوبوں، کشن گنگا اور رتلے پر بات چیت عمل میں آنے تھی جس پر پاکستان عالمی بینک کے ذریعے بین الاقوامی ثالثی عدالت کی مدد حاصل کرنا چاہتا ہے۔رواں ہفتے اسلام آباد اور لاہور میں بھارتی اور پاکستانی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تین بھارتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔بھارت ان تینوں منصوبے دریائے چناب پر بنانا چاہتا تھا جس سے پاکستان کو پانی کے بہاؤ میں کمی کا خدشہ ہے۔واشنگٹن میں موجود ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق پاکستانیوں کو خدشہ ہے بھارت معاہدے میں عالمی بینک کی ضمانت کو نظرانداز کرنا چاہتا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عالمی بینک پاکستان کی ثالثی کی پیش کش میں دلچسپی رکھتا ہے تاہم بھارت کے دباؤ کے بعد ہوسکتا ہے عالمی بینک ثالث بننے سے گریز کرے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *