سوپور //سوپور کے واڈورہ پائین میں پولیس نے سرکاری راشن گھاٹ سے تقسیم ہونے والے راشن سے بھری 17 بوریاں ایک مقامی دکاندار سے ضبط کئے ہیں ۔ان بوریوں پرمحکمہ خواک کی مہر لگی ہوئی ہے ۔سوپور قصبہ میں سرکاری راشن کو نجی دکانوں کو فروخت کرنے کے الزامات کی تحقیقات کے دوران پولیس نے جمعرات کو واڈورہ پائین سوپور میں ایک مقامی دکاندار کی دکان پر چھاپا مارا اور دکان سے 17بیگ چاول برامد کئے جن پر محکمہ سی اے پی ڈی کی مہر لگی ہوئی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق اس سے یہ صاف ظاہر ہو رہا تھا کہ چاول سرکاری راشن گھاٹ کے ہیںاو ر اُسے بلیک میں فروخت کیا گیا تھا ۔اس ضمن میں پولیس سٹیشن بومئی سوپور نے ایک ایف آئی ار زیر نمبر 22/2017دیر دفعہ 409/109درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ اس حوالے سے محکمہ خوراک کے تحصیل سپلائیر افسر محمد اشرف نے کہا ہم نے محکمانہ تحقیقات شروع کر دی ہے اور قصورواروں کو جلد بے نقاب کیا جائے گا ۔