سرینگر//وادی کے معروف سماجی کارکن اور جموں و کشمیر سوشل ورکرس کمیٹی کے چیرمین غمگین عبدالمجید ناربلی نے صدر ہسپتال سرینگر میں 146واں پوئنٹ خون کا عطیہ کرکے ریکارڈ قائم کیا۔ صدر ہسپتال سرینگر میں کینسر مرض میں مبتلا ایک خاتون کو خون کی اشد ضرورت تھی معروف سماجی کارکن غمگین مجید ناربلی نے دیگر ارکان کے ہمراہ صدر ہسپتال جا کر موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا خاتون کوخون کے کئی پوائنٹ بطور عطیہ پیش کئے جبکہ غمگین مجید ناربلی نے146واں پوئنٹ پیش کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا۔ادھر عوامی اور سماجی حلقوں نے غمگین مجید ناربلی کے اس جزبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے سماج میں ایسے افراد بہت ہی کم ہے جو دوسروں کے خاطر اپنے آپ کو وقف رکھا کرتے ہے۔