سرینگر// حریت(گ)،لبریشن فرنٹ اورمسلم لےگ نے ضمنی پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر مزاحمتی قائدین اور کارکنوں کو گرفتار کرنے اور پولیس کی چھاپہ مار کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔ حریت(گ) نے معاون جنرل سیکریٹری حاجی غلام نبی سمجھی کے گھر پر پولیس کی طرف سے بار بار چھاپے ڈالنے اور پوری وادی میں نوجوانوں کو گرفتار اور تنگ طلب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔حریت بیان کے مطابق پولیس نے تحریک حریت کارکن غازی جاوید بابا کے گھر واقع نائید کدل پر چھاپہ ڈالنے کے دوران اس کے برادرِ نسبتی طارق احمد بزاز کو گرفتار کرلیا ہے۔حریت نے طارق احمد سمیت تمام نظربندوں کی فوری رہائی پر زور دیا ہے۔ حریت نے پولیس سربراہ ڈاکٹر وید کی جانب سے جنگجوﺅں کو دئے گئے مشورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس دوسروں کو نصیحت کرتی ہے اور خود آزادی پسندوں کے رشتہ داروں کو نشانہ بناتی ہے۔بیان کے مطابق یہ کھلا تضاد ہے اور اس کی پولیس کی طرف سے کوئی توجیہ نہیں کی جاسکتی ہے۔ حریت ترجمان نے کہا کہ غازی جاوید حالانکہ کوئی عسکریت پسند نہیں ہے، بلکہ وہ ایک سیاسی ورکر ہے، جو پُرامن طریقے سے جدوجہد کرتا ہے۔ اگر اس کے بدلے اس کے کسی رشتہ دار کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جنگجوﺅں کے رشتہ داروں کے ساتھ کس قسم کا سلوک روا رکھا جاتا ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ رشتہ داروں کو نشانہ بنانا کسی بھی طور جائز نہیں ہے اور اس کا کوئی آئینی یا اخلاقی جواز نہیں ہے۔ لبرےشن فرنٹ کےزونل صدر نور محمد کلوال نے جان محمد پرے ساکن حاجن کی گرفتار ی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے بھی پولیس نے کئی بار چھاپہ مارکارروائی کے دوراناُن کے گھروالوں کو ہراساں کیا۔بیان کے مطابق جان محمد پرے فرنٹ کے سرکردہ رکن اور ضلع ذمہ دار ہے ۔ نور محمد کلوال نے کہا کہ پولیس کی طرف سے صورہ میں سکولوں پر چھاپہ مارنے اور وہاں زیر تعلیم بچوں کو گرفتار کر نے کی کوشش تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے معلوم ہوجاتا ہے کہ کشمیر میں عملاً پولیس کا راج ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پولیس نے قصبوں اور دیہات خاصکر پلوامہ میں جوانوں کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے اور آئے روز ان کے گھروں پر چھاپے ڈال کر گھر والوں کو بھی تنگ طلب کیا جا رہا ہے ۔فرنٹ بیان کے مطابق ان اقدامات کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔مسلم لےگ کے ترجمان سجاداےوبی نے پولےس کی طرف سے شہرودیہات مےں گرفتارےوں پر تشوےش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الےکشن کی خاطر پورے کشمےر کو فوج اور پولےس کی تحوےل مےں دےنے سے ےہ عےاں ہوجاتا ہے کہ کشمےری عوام ہمےشہ ہندوستان کی ہر انتخابی عمل کو مسترد کرتی آئی ہے اسی لئے بھارت فوج اور پولےس کا سہارا لے کر دھونس، دباو¿، خوف اور ڈر کی فضا پےدا کر کے انتخابی کھےل کھےل کر اقوام عالم کی آنکھوں مےں دھول جھونک کر انہےں گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔