گاندربل// ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر کنفیڈریشن کے زیر اہتمام درجنوں ملازمین نے 6 مہینوں سے رکی پڑی تنخواہوں کی ادائیگی کے مطالبے کو لیکرچیف میڈیکل دفتر کے احاطے میں احتجاج کیا۔احتجاجی ملازمین چھ ماہ سے بند پڑی تنخواہیںاور ایڈہاک ملازمین کی مستقلی کا مطالبہ کررہے تھے۔ بعد میں ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر کنفیڈریشن کے صدر فاروق احمد،نائب صدر شوکت احمد چھترگلی،جنرل سیکریٹری محمد سکندر اورسینئر ایڈوائزر حاجی عبدالرحیم کی قیادت میں چیف میڈیکل آفیسر اور ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر گاندربل کو یادداشت پیش کی گئی۔چیف میڈیکل آفیسر گاندربل ڈاکٹر فیاض احمد نے اس موقع پر وفد کو یقین دہانی کرائی کہ اعلیٰ حکام سے بات کرکے مسائل کا حل نکالا جائے گا۔