سرینگر //نیشنل کانفرنس حلقہ انتخاب بٹہ مالو کی جانب سے کل باقاعدہ طور پر لوک سبھا چناو¿ مہہم کا آغاز ہوا اور اس سلسلے میں مگر مل باغ بٹہ مالو میں کارکنوں اور عہدیداروںکا ایک کنوینشن ہوا جس میں پارٹی لیڈران چودھری محمدرمضان ، ناصر اسلم وانی ، ضلع صدر پیر آفاق احمد اور سابق ایم ایل اے و انچارج کانسچونسی عرفان احمد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہی ریاست کے لوگوں کو جہاں جمہوری اور آئینی حقوق سے منور کیا اور وہاں اسی جماعت نے یہاں کے عوام کو ووٹ پرچی کا حق بھی دلایا جبکہ اسی جماعت نے ریاست میں پرس پلیٹ فارم کی آزادی اور حق کی آواز دینے کا بھی دین ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پی ڈی پی نے سیاسی انتقام گیری ، حسد اور ضد کی بنا پر شہر سرینگر کو کھنڈرات کی نگر میں تبدیل کیا ہے اور ہمشیہ اپنے دور حکومت میںشہر سرینگر کے 14 لاکھ شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں کاسلوک اختیار کیا ۔انہوں نے شہر سرینگر کے تمام معزز اور باشعور ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی آبائی اور واحد سیاسی جماعت کے نمائندہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں تاکہ وہ لوک سبھا میں مرکزی سرکار کو غفلت کی نیند سے جگا دیں کہ کشمیریوں کے ساتھ کیسا نا روا سلوک کیا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پی ڈی پی کی ڈھائی سال حکومت میں کشمیری عوام کو جس ظلم وستم کی چکی میں پیسا جارہا ہے ، تاریخ میں اُس کی مثال نہیںملتی کیونکہ یہ جماعت جو اصل میں آر ایس ایس کی پیداوار ہے اور جنہوں نے ریاست کے لوگوںکی مفادات اور احساسات کا سوداکیا ہے اور ان کے امیدواروںکو قرارے کا شکست دینا کشمیریت ، انفرادیت اور شناخت کو بچانا ہے ۔