سرینگر// سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین آج سے 2روز کام چھوڑ ہڑتال پر جارہے ہیں ۔میونسپل ملازمین نے الزام لگایا ہے کہ کارپوریشن کے ملازمین کو گذشتہ کچھ عرصہ سے عتاب کا شکار بنانے کا سلسلہ جاری ہے ۔مونسپل ایمپلائز یونین کے صدر منظور احمد خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انتہائی مشکل ترین حالات میں ڈیوٹی انجام دینے والے فلیڈ ملازمین کو کسی بڑی سازش کا شکار بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے خلاف ملازمین نے جمعرات کو سنٹرل آفس میں احتجاج کیا جس دوران متفقہ طور فیصلہ لیا گیا کہ24اور 25مارچ کو کارپوریشن کے ملامین ہڑتال پر رہیں گے ۔یونین کے مطابق اس 2روز کام چھوڑ ہڑتال میں صفائی کرمچاری بھی شامل ہیں جبکہ کارپوریشن کے تمام دفاتر ،ورکس ڈویژن اور ٹرانسپورٹ یارڈ بھی تالہ بند رہیں گے ۔