سرینگر// وےجی لنس کے ہاتھوں5 ملازمےن کی گرفتار ی کے خلاف سر ےنگر مےونسپل کارپورےشن کے ملازمےن کے کام چھوڑ ہڑ تال کی وجہ سے جمعہ کو شہر سرینگر میں صفائی کا کام ٹھپ رہا ۔میونسپل ملازمین الزام لگارہے ہیں کہ کارپوریشن کے ملازمین کو گذشتہ کچھ عرصہ سے عتاب کا شکار بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور اسکے خلاف میونسپل کارپوریشن ملازمین نے 2روزہ کام چھوڑ ہڑتال شروع کی ۔جمعہ کو ہڑتال کے پہلے دن صفائی کرمچاریوں نے شہر سرینگر میں صفائی نہیں کی جس کی وجہ سے جگہ جگہ کوڑے کے انبارجمع ہوگئے اور لوگوں کو خاصی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ہڑتال کے دوران کارپوریشن کے تمام دفاتر ،ورکس ڈویڑن اور ٹرانسپورٹ یارڈ بھی تالہ بند رہے۔ سرینگر میونسپل کارپوریشن اےمپلائز ےونےن کے صدرنذےر احمد خان کا کہنا ہے کہ کہ وےجی لنس بلا پو چھے کارپورےشن کے ملازمےن کو بند کردےتی ہے جبکہ پہلے اس کےلئے محکمانہ انکو ئر ی کا جا ئزہ لیا جاناچاہئے۔ انہوں نے کو بتایا کہ انتہائی مشکل ترین حالات میں ڈیوٹی انجام دینے والے فلیڈ ملازمین کو کسی بڑی سازش کا شکار بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اےس اےم سی کمشنرنے ملازمےن کے ہڑتا ل پر کہا کہ جس آ فےسر نے غلط کام کےا ہے اس کو سز ا بھگتنا ہی پڑ ے گا۔ انہوںنے کہا کہ اس ہڑ تال کا کوئی جواز نہےں بنتا ہے اور کسی بھی تحقےقاتی ادارے کو تعاون دےنا چاہئے۔(سی این ایس)