سرینگر//ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کل مدینہ ثانی درگاہ حضرتبل میں نماز جمعہ اداکی اور عالم اسلام کی سربلندی عالم انسانیت کی بقاءریاست کے لوگوں کی امن و امان خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی۔ اسی دوران وہاں کئی عوامی وفود اور پارٹی سے وابستہ کارکنوں اور عہدیداروں بھی ڈاکٹر فاروق سے ملاقی ہوئے ۔ وفودنے انہیںلوگوں کے مسائل خصوصاً موجودہ اقتصادی بد حالی ، بے روزگاری کے ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے لوگوں پر ظلم وستم، بلاوجہ نوجوانوں کی گرفتاریاں اور خوف ودہشت پھیلانے اور لوگوں پر بلاوجہ طاقت کا استعمال جیسے شکایات سے آگاہ کیا ۔ ڈاکٹر فاروق نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ موجودہ کشمیر دشمن حکمرانوں کے سازشیوں اور چالوں سے ہوشیار رہیں جو ریاست کی سا لمیت، انفرادیت ، تشخص اور کشمیریت کو مزید سودا کرنے کے پیچھے پڑے ہیں ۔ اس سے قبل وادی کے مختلف علاقوں کے عوامی وفود پارٹی لیڈران ، کارکنان فاروق عبداللہ سے ملاقی ہوئے اور انہوں نے موجودہ چناو¿ی مہموں اور پارٹی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی ۔ ڈاکٹر فاروق نے انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنی جماعت کے اصولوں، منشور کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں اور آنے والے چناو¿ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے نامز د امیدواروں کو کامیاب بنائیں ۔