سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر فاروق احمد لون نے کل آفیسران کی ایک میٹنگ منعقد کی جس میں شجرکاری مہم کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے علاوہ مختلف محکموں کی طرف سے شجرکاری کے لئے علاقوں کا انتخاب کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈی سی اور ڈی ایف اوکے علاوہ سوشل فارسٹری ،پھولبانی ،تعمیرات عامہ اور دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف محکموں کو شجرکاری کے لئے مختلف علاقوں کی ذمہ داری سونپی جہاں وہ پودے لگانے کے علاوہ ان پودوںکی دیکھ ریکھ بھی کریں گے۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کی ذمہ داری پودا لگانے تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ آپ کو آگے بھی اس کی دیکھ ریکھ کی ذمہ داری سنبھالنی چاہیے۔انہوںنے مزید کہا کہ شجرکاری مہم کے دوران ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میںپودے لگانے کا اس وقت تک کوئی مقصد نہیں ہوگا جب تک ان کی مناسب دیکھ بھال نہیں کی جاتی۔