سرینگر// پائین شہر کا ایک 30سالہ نوجوان گذشتہ24دنوں سے لاپتہ ہے جبکہ پولیس نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کردی ہے ۔دکان سنگین خانقاہ معلی کا فیاض احمد حمال عمر(30 سال ) ولد مرحوم محمد سلطان یکم مارچ کو سرینگر سے نئی دلی کیلئے روانہ ہوا تاہم وہ نئی دلی نہیں پہنچا اور نہ ہی گھر واپس آیا ۔فیاض احمد کے بھائی سجاد احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا”میرا بھائی نئی دلی میں پرنٹینگ پریس میں کام کرتا ہے اور اس وجہ سے اس کا نئی دلی آنا جانا رہتا ہے “۔انہوں نے کہا کہ فیاض احمد یکم مارچ کو گھر سے نکلا تاہم وہ نئی دلی نہیں پہنچا اور نہ ہی گھر واپس لوٹا ۔افراد خانہ نے اس سلسلے میں پولیس پوسٹ بھان محلہ فتح کدل میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے ۔اگر کسی شخص کو فیاض احمد کے بارے میں کوئی جانکاری ملے تو وہ پولیس سٹیشن مہاراج گنج یا موبائیل نمبرات ,9906517457 9622418575پر رابطہ کرے ۔