سرینگر//نیشنل کانفرنس اور کانگریس کی جانب سے شیو پورہ سرینگر میں ایک انتخابی جلسے کا انعقاد ہوا جس میں دونوں جماعتوں کے قائدین نے شمولیت کی۔ چناو¿ی جلسے سے کانگریس کے رہنما ءاور سابق ممبر لوک پارلیمنٹ طارق حمید وانی ( قرہ ) نے خطاب کرتے ہوئے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ جن سنگھی اور ملک کے کٹر فرقہ پرست ( آر ایس ایس ) کے خلاف متحد ہو جائیں جو ہمارے ملی اتحاد کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ اس وقت ریاست کے لوگوں کے سامنے ایک بڑا چیلنج اور غیرت کا سوال ہے کہ وہ ان طاقتوں کے خلاف صف آراءہو جائیں جوہمارے دینی مسائل میں بے جا مداخلت کرنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور دیگر بھگوا جماعتوں کو گذشتہ70سال سے جموںوکشمیر کی خصوصی پوزیشن، دفعہ370اور سٹیٹ سبجیکٹ قانون کھٹکتا آیا ہے ۔ 70سال کی مسلسل ناکامیوں کے بعد پی ڈی پی نے ان بھگوا جماعتوں کو نہ صرف ریاست کے اندر داخل ہونے کا موقع فراہم کیا بلکہ اقتدار میں اپنا ساجھیدار بھی بنا ڈالا۔ انہوں نے کہ اکہ یہاں کے باغیور اور باشعور عوام نے ہمیشہ ان طاقتوںکو ریاست میں پاو¿ں جمانے کی اجازت نہ دی کیونکہ ان کشمیر دشمن اور مسلمان دشمن عناصروں کے ناپاک عزائم یہی تھے کہ ریاست کی مسلم کردار کس طر ح ختم کیا جائے اور یہاں کی صدیوں بھائی چارہ مذہبی رواداری ( ہندو، مسلم، سکھ، اتحاد ) کی ریت ختم کیا جائے ۔ قرہ نے دونوں جماعتوں کے کارکنوں اور عہدہ داروں سے تاکید اور اپیل کہ وہ شہرو دیہات کے عوام کے پاس جاکر پی ڈی پی بھاجپا کی کشمیر دشمن پالیسیوں اور سازشوں سے باخبر کریں۔اس موقعہ نیشنل کانفرنس کے ناصر اسلم وانی شمیمہ فردوس ، ضلع صدر سرینگر اور سابق ایم ایل اے پیر آفاق احمد اور صوبائی صدر ایڈوکیٹ شوکت احمد میر نے بھی خطاب کیا۔