سرینگر//ریاستی کانگریس صدر غلام احمد میر نے قبائلی ویلفیئر فورمکے ایک وفد سے ملاقات کے دوران پی ڈی پی بھاجپا مخلوط حکومت کو غرےب عوام کش قرار دےتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت جان بوجھ کر بقول انکے سےاسی بنےادوں پر غرےب طبقے کی آواز کو دبا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ مخلوط حکومت غرےب اور پسماندہ طبقوں کے مشکلات ومسائل کو حل کرنے مےں مکمل طور پر ناکام رہی کےونکہ موجودہ مخلوط حکومت نے انکے تئےں ماےوس کن اپروچ اختےار کےا ۔ان کا کہنا تھا کہ اےک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پسماندہ طبقوں کو نظر انداز کےا جارہا ہے اور ےہ کہ فرقہ وارانہ اےجنڈے کے تحت پی ڈی پی بھاجپا مخلوط حکومت غرےب طبقوں کے ساتھ سوتےلی ماں جےسا سلوک رواں رکھ رہی ہے ۔ غلام احمد مےر کا کہنا تھا کہ قبائلی اور گجر طبقے کو حال ہی مےں جموں مےں شدےد خطرہ لاحق ہوگےا تھا کےونکہ انکے خلاف بھاجپا نے امتےازی کارروائی عمل مےں لائی اور حےرت انگےز طور پر پی ڈی پی نے طے شدہ طور پر اپنی اتحادی جماعت کو ساتھ دےا۔ کانگرےس کے رےاستی صدر غلام احمد مےر کا کہنا تھاکہ قبائلی اور پسماندہ طبقو ں کے لوگ ہمارے اپنے ہےں اور انہےں رےاست مےں وقار کے ساتھ زندگی گزر بسر کرنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے قبائلی وےلفےئر فورم کے وفد کو ےہ ےقےن دہانی کرائی کہ کانگرےس انکے جائز مطالبات کو حل کرنے کےلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی اور اس سلسلے مےں کانگرےس غرےب طبقے کے مسال کو اجاگر کرتی رہے گی۔ اس موقعہ پر غلام احمد مےر نے طالب حسےن بجرن کو جموں وکشمےر کا آرگنائزننگ سےکرےٹری نامزد کےا۔ تقرےب کے دوران کانگرےس کے سےنئر لےڈر تاج محی الدےن کے علاوہ ترجمان فاروق اندرابی ، عارف عرفان ، رفےق بلوٹ ، حاجی نور الدےن ، فاروق کماد ، مشتاق چودھری اور دےگر لےڈران وغےرہ شامل تھے۔