بانڈی پورہ //داورگریز میںتحصیل ہیڈکوارٹر کے امام حی وخطیب کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ 4ماہ سے مسلسل بند پڑی گریز بانڈی پورہ شاہراہ کو فوری طور پر کھول دیا جائے تاکہ سرحدی علاقوں میں محصور لوگوں کے درپیش گوناگوں مشکلات ومصائب کا ازالہ ہوسکے۔ احتجاجی لوگوں نے ہیلی کاپٹر سروس روزانہ چلانے کابھی مطالبہ کیا تاکہ بڑی تعداد میں درماندہ مسافروں کو بانڈی پورہ گریز جانے میں دقتوں اور طویل انتظار سے چھٹکارا مل سکیں ۔ احتجاجیوں نے الزام لگایا ہے کہ ہیلی کاپٹر سروس مہینے میں دو تین مرتبہ چلائی جاتی اور منظور نظر افراد کو ہی ائر لفٹ کیاجاتا ہے جبکہ بیمار وغیرہ تڑپتے رہتے ہیں۔ 24 مارچ کوہیلی کاپٹر سروس کے دوران بڑوآب اور نیرو کے درماندہ مسافروں کو گریز پہنچایا گیا جبکہ باقی ماندہ علاقوں کی بڑی تعداد کو ایر لفٹ نہ کرنے کی وجہ سے سنروانی سے مایوس ہوکر واپس لوٹنا پڑا ۔بانڈی پورہ میں درماندہ گریز کے مسافروں نے ضلع انتظامیہ اور سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک شاہراہ نہیں کھل جاتی تب تک متبادل انتظامات کئے جائیں ۔