مینڈھر//مینڈھر پو لیس کی جانب سے دو روز قبل دوائیوں کی دکان سے نشیلے کیپسول برآمد کئے جانے کے بعد جمعہ کو ڈرگ انسپکٹر ضلع پونچھ محمد شکو ر چوہد ری نے قصبہ کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہو ں نے تمام ادویات فر وشو ں کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی اور ان کو ہدایت دی کہ وہ غیر قانو نی طریقہ کار اختیار کرکے پابندی والی ادویات فروخت نہ کریں۔انہوںنے کہاکہ جو بھی ممنوعہ ادویات فروخت کرے گا،اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہو ں نے دکا ندارو ں سے کہا کہ اس قسم کی ادویا ت رکھنے والے دکا ند ارو ں کو تین سال کی سزا اور ایک لا کھ پچاس ہز اروپے جر مانہ عائد کئے جانے کے ساتھ دکا ن کا لا ئسنس بھی منسو خ ہو سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ تما م دکا ندارو ں سے یہ اپیل ہے کہ وہ وہی ادویات فروخت کریں جو قانونی طور پر جائز ہیںاور غیر قانونی طریقہ کار اختیار نہ کریں۔ انہو ں نے کہا کہ آج کے بعد تمام دکا ندار ممنوعہ ادویات فروخت نہیں کریںگے اور بکنے والی ہر ایک دوائی کا ریکارڈ موجود رکھاجائے گا۔ڈرگ انسپکٹر نے مزید کہاکہ ہر دو ہفتوں کے بعد دکا ندار انہیںریکارڈ بتائے گااور ڈاکٹر کے نسخے کی فو ٹو کا پی بھی اپنے پاس دستیاب رکھے گا ۔انہو ں نے دکا نداروں کو سختی سے انتباہ دیاکہ اب سختی سے کام لیاجائے گا اور کسی کو بھی غلط کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔