سرینگر// منریگا ملازمین نے اپنی بھوک ہڑتال کو جاری رکھتے ہوئے فیصلہ لیا ہے کہ جب تک نہ ان کے مطالبات کو حل کیا جائے گا تب تک وہ بھوک ہڑتال کو جاری رکھیں گے ۔سرینگر کے پرتاب پارک میں گذشتہ دو روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے منریگا کے ملازمین نے فیصلہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک نہ مذکورہ مطالبات کی منظوری تحریری طور سامنے آئی گی تب تک وہ اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔ہڑتال میں توسع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آل جموں وکشمیرایم جی نریگا ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر جان محمد نے کہاکہ وہ پچھلے دو روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں لیکن اس دوران سرکارکی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا جس سے یہ صاف ظاہر ہوتاہے کہ حکومت ہمارے مطالبات کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہیں ۔