سرینگر//پچھلے 14ماہ سے تنخواہ واگذار نہ ہونے کے خلاف محکمہ پی ایچ ای کے کیجول لیبروں نے غیر معائنہ مدت کیلئے ہڑتال شروع کر کے محکمہ پی ایچ ای کے دفتر واقع راجباغ پر تالہ چڑھا دیا ہے۔راجباغ میں سنیچر کی شام کو کیجولیبروں نے احتجاج کرتے ہوئے سرکار کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ پی ایچ ای ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر سجاد احمد پرے نے کہا ” محکمہ پی ایچ ای کے پاس مختلف اسکیموں کیلئے 1ارب 15کروڑ روپے آئے ہیں مگر جو لوگ ان اسکیموں پر رات دن کام کرتے ہیں ان کیلئے تنخواہیں نہیں ہیں۔ سجاد احمد پرے نے کہا ” محکمہ پی ایچ ای کے اعلیٰ آفیسران کیجول لیبروں کو نظر انداز کرکے لوگوں تک پانی پہچانے کیلئے اسکیمیں تو بناتے ہیں مگر اسکیموں کو چلانے والے افراد کو نظر انداز کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ” ایک تو کیجویل لیبر وں کو کافی کم تنخواہیں دی جاتی ہے اورقلیل تنخواہ کے باﺅجود بھی کیجول لیبروں کو 14 مہینوں تک تنخواہیں بند رکھی جاتی ہیں۔ “ انہوں نے کہا کہ بچوں کے سکولوں میں فیس جمع نہ کرنے کی وجہ سے کئی کیجول لیبروں کے بچوں کو سکولوں سے نکالاگیا ہے مگر محکمہ پی ایچ ای کے افسران کیلئے سوا کیجول لیبروں کے تمام چیزوں کیلئے رقومات موجود ہے۔ ر سجاد احمد پرے نے کہاکہ جب تک نہ ان کے دیرینہ مطالبات کو حل کیا جائے گا تب تک وہ غیر معائنہ عرضے کےلئے ہڑتال پر رہے گئے۔