سرینگر //پریس کالونی سرینگر میں سنیچر کو آنگن واڑی ورکر س اینڈ ہیلپرس یونین کے بینر تلے درجنوں خواتین ورکروں نے اپنے مطالبات کو لیکر احتجاجی مظاہرے کئے اور دھرنا دیا ۔مظاہرے کر رہی خواتین ورکروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر مستقلی کے حق میں نعرے درج تھے ۔مظاہرے کر رہی خواتین ورکروں نے ’ہماری مانگیں پوری کرو ‘’ہمیں اپنا حق دو ‘ ’محنت ہماری لوٹ تماری نہیں چلے گی نہیں چلے گی‘کے زور دار نعرے بلند کئے ۔ورکروں کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے کئی برسوں سے محکمہ میں کام کر رہی ہیں لیکن اُن کو مستقل کرنے کے حوالے سے سرکار کوئی بھی اقدمات نہیں کر رہی ہے جبکہ پچھلے 8ماہ سے اُن کی تنخواہیں بھی واگزر نہیں کی گئی ہیں ۔ورکروں کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال سرکار نے یہ علان کیا تھا کہ تنخواہ میں 5سو روپے کا اضافہ کیا جائے گا لیکن ابھی تک اس کا بھی کوئی آڈر اجراءنہیں کیا گیا ہے ۔مظاہرے کر رہی خواتین مطالبہ کر رہی تھیں کہ محکمہ میں پرموشن سنیئریاٹی بنیادوں پر کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ورکر اور ہلپر محنت سے کام کرتی ہیں لیکن ان کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔