Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

اندھا دھند شبانہ پکڑ دھکڑ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 26, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
پلوامہ//جنوبی کشمیر میںالیکشن کے پیش نظرجاری پولیس کریک ڈائون کے تحت پلوامہ اور شوپیان میںاندھا دھند طریقے سے گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں اور دن رات گھروں پر چھاپہ مار کارروائیاں کی جارہی ہیں۔تازہ کارروائیوں میں صرف پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں اب تک قریب 95افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔انتخابات کے دن امن و قانون کی صورتحال قابو میں رکھنے کے لئے پولیس نے ایک منصوبہ بند طریقے سے گرفتاریاں عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں پلوامہ اور شوپیان میں نوجوانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کیا جارہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان پتھرائو میں ملوث ہیں لیکن عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ انتخابات کے موقعہ پر ہی یہ نوجوان مطلوب کیسے بن گئے جبکہ شازو نادر ہی کہیں پتھرائو کے واقعات رونما ہورہے ہیں اور نومبر سے لیکر اب تک اس قسم کی گرفتاریاں نہیں کی گئیں ۔جنوبی کشمیر میں حالیہ ایام کے دوران قریب160نوجوان گرفتار کئے گئے ہیں۔سب سے زیادہ گرفتاریاں پلوامہ ضلع میں عمل میں لائی گئی ہیںجہاں دستیاب اعدادوشمار کے مطابق قریب70نوجوان حراست میں لئے جاچکے ہیں۔چند روز پہلے مورن پلوامہ میں شبانہ چھاپوں کے دوران ایک ہی گائوں سے23افراد حراست میں لئے گئے جن میں عمر رسیدہ افراد بھی شامل ہیں۔خاص بات یہ ہے کہ باپ کو بیٹے کے بدلے، بھائی کو بھائی کے بدلے پابندد سلاسل بنایا جارہا ہے۔چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران عام لوگوں کے مکانوں کا حلیہ بھی بگاڑا جاتا ہے۔پولیس نے گزشتہ شب پلوامہ کے زاکیگام اور متری گام میں کئی گھروں میں چھاپہ مار کر کم از کم 10 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ یہ تمام افراد پتھرائو کرنے میں ملوث ہیں۔ان میں سے بعض کے نام مدثر احمد شیر گجری، محمد مقبول وانی اور مشتاق احمد بٹ ساکنان متری گام کے بطور معلوم ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایس ایس پی پلوامہ رئیس بٹ نے بتایا کہ انہوں نے ان دنوں کے دوران قریب70  افراد، جو پتھرائو کرنے اور امن و قانوں بھگاڑ نے میں ملوث تھے، کو گرفتار کر لیا ہے۔تاہم گرفتار کئے گئے نوجوانوں کے والدین اور رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ انہیں ناکردہ گناہوں کی سزا دی جارہی ہے۔ شاہد ٹاک کے مطابق شوپیان ضلع کے مختلف علاقوں میں بھی شبانہ چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ابھی تک شوپیان ضلع میں25نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے۔ پولیس نے گزشتہ شب شوپیان کے دانگام اور امام صاحب علاقے میں چھاپوں کے دوران کم سے کم9 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ جبکہ گزشتہ ہفتے میں کم از کم  15 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان چھاپوں کے دوران دانگام میں گرفتار کئے گئے تین افراد کی شناخت محمد شفیع پال ولد علی محمد، ثاقب بشیر ولد بشیر احمد شیخ اورفاضل احمد بٹ ولد گل محمد بٹ کے بطور ہوئی ہے۔مقامی لوگوں نے پولیس پر چھاپوں کے دوران انہیں ہراسا ں کرنے اور گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کے الزامات بھی عائد کئے۔ایس پی شوپیان طاہر سلیم نے بتایا کہ یہ تمام گرفتار افراد امن و قانون کی صورتحال میں رخنہ ڈالنے میں ملوث تھے۔گرفتار شدہ افراد کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس بنا تفتیش کئے نوجوانوں کو گرفتار کر رہی ہے جبکہ وہ کسی بھی پتھراوئووغیرہ میں ملوث نہیں ہیں۔   
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر صحت سکینہ اِیتو کا بدھل اور سرنکوٹ اسمبلی حلقوں میں شعبہ صحت کے منظرنامے کا جائزہ ماہر ڈاکٹروں کی کمی پر سخت اظہارِ تشویش
جموں
’’کلین جموں گرین جموں مہم‘‘ ہائی کورٹ نے جانی پور کمپلیکس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا
جموں
ادھم پور میں بس الٹنے سے سات مسافر زخمی
جموں
صوبائی کمشنر جموں کاسالانہ بسوہلی میلہ کی تیاریوں کا جائزہ خطے کی بھرپور ثقافت، روایات اور آرٹ و دستکاری نمائش میں کمیونٹی کی شرکت پر زور
جموں

Related

صفحہ اول

ٹورازم میلہ کولکتہ 2025کا افتتاح||یوٹی میں پھر سیاحت کی ہوا چلی جموں وکشمیر محفوظ او رپُر سکون، مغربی بنگال کیساتھ دیرینہ باہمی شراکت:وزیر اعلیٰ

July 10, 2025
صفحہ اول

بجلی ٹرانسفارمر دھماکہ پولیس کانسٹبل جاں بحق

July 10, 2025
صفحہ اول

مرکز حفاظت یقینی بنائے جموں وکشمیر سے خوفزدہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں:ممتا بنر جی

July 10, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

کشمیر کی سیاسی جماعتیں 13 جولائی کو یوم شہداکے طور منانے کی تیاریوں میں مصروف

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?