سرینگر// میونسپل کمشنر سرینگر کی جانب سے یقین دہانی ملنے کے بعد میونسپل ایمپلایز یونین نے ہڑتال کال واپس لی ہے اور تمام میونسپل ملازمین دوبارہ کام پر لوٹ آئے ہیں ۔میونسپل ملازمین نے اپنے ساتھیوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کیخلاف احتجاجا ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا تھا ۔کشمیرعظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے میونسپل ایمپلائز یونین کے صدر نذیر احمد خان نے بتایا کہ یونین ذمہ داروں کی کمشنر میونسپل کارپوریشن کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ملازمین کیء تشویش سے آگاہ کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ میونسپل عملہ کیبڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے عمل سے عام ملازمین تشویش میں ہیں اور متعلقہ افسران سے کہا جارہا ہے کہ وہ تحقیقات کے بعد ہی کوئی اقدام کریں ۔نذیر احمد خان نے کہاکہ یہ معاملہ کمشنر میونسپل کارپوریشن کی نوٹس میں لایا گیا جنہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ بے قصوروں کیخلاف کی گئی کارروائی کو متعلقہ حکام کے ساتھ زیر بحث لایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اب اعلیی ھکام کی یقین دہانیوں پر ہڑتال کی کال واپس لی گئی ہے ۔