جموں//چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے پنچائیتوں کے چناؤ فہرست 2017 کو از سر نو ترتیب دینے اور انہیں اپ گریڈ کرنے کیلئے شیڈول جاری کیا ہے ۔ سی ای او کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق پنچائت الیکٹورل رولز 2017 کے مسودے کو آج جاری کیا گیا ہے ۔ چناؤ فہرستوں کا مسودہ 25 مارچ سے 5 اپریل 2017 تک عوامی حلقوں میں رہے گا تا کہ دعوے ، اعتراضات داخل کئے جائیں یا پھر کسی بھی قسم کی تبدیلی لائی جا سکے ۔ علاوہ ازیں پولنگ بوتھوں پر مارچ 30 سے 2 اپریل 2017 تک خصوصی کیمپ منعقد کئے جائیں گے ۔ جہاں وی ایل ڈبلیو اور محکمہ دیہی ترقی کے جی آر ایس اور بی ایل او لازمی فارموں سمیت رائے دہندگان کی رہنمائی کیلئے حاضر رہیں گے ۔ متعلقہ ای آر او 6 سے 10 اپریل 2017 تک دعوے اور اعتراضات کا نپٹارہ کریں گے ۔ اپریل 11 سے 14 تک الیکٹورل رولز اپ ڈیٹ کرنے اور چھاپنے کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جبکہ 2017 کی حتمی پنچائت چناؤ فہرست 15 اپریل کو شایع کئے جائیں گے ۔ واضع رہے کہ پونچھ ضلع کے لوران بلاک اور بانڈی پورہ حلقے کے گریز ، بگتور اور تلیل بلاکوں کے علاوہ سرینگر ، گاندر بل ، بڈگام ، کلگام ، پلوامہ ، شوپیاں اور اننت ناگ ضلع شیڈول سے باہر رکھے گئے ہیں ۔