اسلام آباد/ آج ورلڈکپ جیتنے کی25ویں سالگرہ ہے اس موقع پر سابق کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں92جیسی خوشی کبھی نہیں دیکھی،اللہ ہمیں باربارایسی خوشیاں دکھائے۔ورلڈکپ سلورجوبلی کے پر سابق کپتان عمران خان نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ٹیم ہارنہیں مانتی،کوئی اسے ہرانہیں سکتا،نوجوان ٹیم نے بری حالات میں مقابلہ کیا۔عمران خان نے کہا کہ ٹیم نیسب کے د ل جیت لیے تھے، آسٹریلیامیں سارااسٹیڈیم پاکستانی ٹیم کیساتھ تھا،سوچناچاہیے کیوں ایک ہی ورلڈکپ جیتا؟پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی ڈومیسٹک کرکٹ
ٹھیک نہیں کی، ڈومیسٹ کرکٹ سیٹیلنٹ پالش ہوگا،ڈومیسٹک کرکٹ ٹھیک ہوتی تومزیدورلڈکپ جیتتے، ورلڈکپ نہ جیتتے توشوکت خانم اسپتال بھی نہ بنتا،اللہ کاکرم ہے میراآخری میچ ورلڈکپ کی جیت تھی۔