سرینگر // نیشنل کانفرنس کی طرف سے کل حلقہ انتخاب عید گاہ،جڈی بل ، سونہ وار ، بٹہ مالو اور امیرا کدل میں چناؤئی جلسوں اور انتخابی ریلیوں کا انعقاد ہوا ۔ ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر ، صدر ضلع پیر آفاق احمد،پولٹیکل سیکریٹری تنویر صادق ، چودھری محمد رمضان ،مبارگ گل، عرفان احمد شاہ ، بلاک صدور،یوتھ اورخواتین و دیگر لیڈران نے خطاب کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لے کرنیشنل کانفرنس امیدوار کوکو کامیاب بنائیں۔ علی محمد ساگر نے کہا کہ قلم دوات والے اُس جماعت کے ساتھ اقتدار کے خاطر اس قدر وابستہ ہوئی جس جماعت نے گجرات کے مسلمانوں کو تہہ تیخ کر دیا اور بے گناہ مسلمانوں کو قتل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وقت نے ثابت کر دیا کہ ہمارے قائد ثانی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گزشتہ لوک سبھا اور ریاستی اسمبلی کے چناؤ کے دوران عوام کو باخبر کیا تھا کہ بی جے پی اور قلم دوات ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور ان کا مقصد ریاست میں مسلم کردار کو مسخ اور ریاست کے تشخص ،انفرادیت اور کشمیریت کو ختم کرنا ہے ۔چناؤئی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے ناصر اسلم وانی، میر سیف اللہ ، مبارک گل اور جاوید ڈارنے اپنے خطابات میں کہا کہ یہ سرکار اس قدر گر گئی ہے کہ یہ دن دھاڑے عوام پر مظالم ڈھانے کشمیر دشمن اقدامات کرنے میں فخر محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا لوگ سمجھ گئے کہ کس قدر پی ڈی پی والے عوام دشمن ثابت ہوئے ہیں ۔انہوں نے وسطی اور جنوبی کشمیر کے رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر قلم دوات اور بی جے پی کے ناپاک عزائم اور کشمیر دشمن پالسیوں کو قلع قم کرنے کے لئے نیشنل کانفرنس قداور رہنماء قائد ثانی ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو بھاری اکثرت سے کامیاب بنائیں تاکہ وہ پارلیمنٹ میں جاکر درد بھری داستانے ، ظلم وستم اور موجودہ اقتصادی بد حالی ، سیاسی خلفشار اور انتشار سے معزز پارلیمنٹ ممبران کو آگاہ کریں۔