بارہمولہ//گانٹہ مولہ بارہمولہ میں پچھلے ایک ہفتے سے بجلی ٹرانسفارمر کی خرابی کے نتیجے میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق علاقے کا بجلی ٹرانسفارمر ایک ہفتہ قبل خراب ہوا تاہم ابھی تک اُس کو ٹھیک نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مقامی آبادی گھپ اندھیرے میں ہے۔انہوںنے محکمہ بجلی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دراصل اس بجلی ٹرانسفارمر میں تیل ہی موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے یہ ٹر ا نسفارمرجل گیا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ٹرانسفارمر کو جلد سے جلد ٹھیک کیا جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات سے راحت مل سکے۔اس سلسلے میں پی ڈی ڈی کے ایگزیکٹیو انجینئر بارہمولہ جوگندر سنگھ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ اس ٹرانسفارمر کو جلد ٹھیک کیا جائے گا اور اُمید ہے کہ اس علاقے میںایک یا دو دن کے اندر اندر بجلی سپلائی بحال ہوگی۔