سرینگر /نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے شہر سرینگر کے مختلف عوامی وفود، کارکنوں اور پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ریاست کی خاتون وزیر اعلیٰ ©” شہر سرینگر کی مجموعی ترقی اور شہری عوام کی فلاح و بہبود “کے لئے پی ڈی پی وعدہ بند ہے محض سفید جھوٹ اور صداقت سے بعیدثابت ہوا۔یہ صرف شہر سرینگر کے لوگوں کو پھر ایک بار گمراہ کرنے کی سازش ہے ۔ یہ وہی پی ڈی پی ہے جس کے ایک سینئربانی ممبر اور سابق وزیر اور موجودہ ایم پی بارہمولہ کے مظفر بیگ نے شہر سرینگر جو ریاست کی گرمائی راجدھانی اور صدیوں سے با رونق اور عالمی سطح پر بھی ایک شہرہ آفاق شہر کے نام سے مقبول ہیں کو پریہاس پورہ پٹن لے جانے کی سازش کی تھی لیکن جب انہوں نے عوام کا غیض وغصب کو دیکھا تو راتوں رات انہوں نے اپنا ارادہ بدلا اور مرحوم مفتی سعید نے اپنے دور حکومت میں بھی شہر سرینگر کو کھنڈرات میں تبدیل کیا تھا۔ تعمیر و ترقی ہر سطح پر نظر انداز اور جو کوٹا شہر سرینگر کے اعلیٰ تعلیم یافتہ بے روز گار نوجوانوں کے لئے ریزرو تھا اُس کوٹا کو بھی انہوں نے اپنے ان علاقوں کے کارکنوں کو دیا جہاں جہاں پارٹی کے ایم ایل اے حضرات تھے ۔ اسی طرح موجودہ وزیر اعلیٰ زبانی خرچی سے لوگوں کو خوش کر رہی ہے اور ” شہر سرینگر کوکشمیر وادی کا دل قرار دیتی ہیں “۔