سرینگر//وادی کے مختلف اضلاع میں2اپریل کو پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کے دوسرے مرحلے کے ٹیکہ کاری پروگرام کے لئے انتظاما ت کو حتمی شکل دی گئی ہے۔اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں سی ایم او سرینگر ڈاکٹر بشیر احمد ملک،ڈپٹی سی ایم او سرینگر،آئی سی ڈی ایس کے ممبران اوردیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ 183861بچوں کی ٹیکہ کاری کی جائے گی اور اس مقصد کے لئے 630پولیو مراکز قائم کئے جارہے ہیں جہاں 2520کارکن ٹیکہ کاری کاکام انجام دیں گے۔ترقیاتی کمشنر نے آفیسران پر تندہی اورلگن کے ساتھ کام کرنے پر زوردیا تاکہ ٹیکہ کاری کا صد فیصد ہدف حاصل کیا جاسکے ۔اُدھر سی ایم او ڈاکٹر بشیر احمدملک نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائیں۔