سرینگر //نیشنل کانفرنس کے ترجمان جنید اعظیم متو نے حلقہ انتخاب سونہ وار ، آری پورہ پانتہ چھوک ، بالہامہ اور دیگر درجنوں چناؤئی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی والے کشمیری عوام کے سودا گھر ثابت ہوئے اور ان لوگوں نے یہاں کے عوام کے عزت ناموس مفادات کشمیریت اور یہاں کے آئینی اور جمہوری اصولوں کو سودا بھی کیا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آنے والے ضمنی چناؤ میں پارٹی کے قداور لیڈر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں اور پی ڈی پی کے بار بار دل بدلوں امیدوار کی ضمانت ضبط کرنے میں متحدد ہو جائیں ۔ادھر یوتھ نیشنل کانفرنس کی جانب سے کل جھیل ڈل کے مختلف علاقوں جن موتی محل آخون محل کاچرون محل چھوٹے ڈل اور دیگر درجنوں علاقوں میں چناؤی ریلیوں کا انعقا د ہوا جس میں مقامی نوجوانوں بزرگوں خواتین حضرات نے شرکت کی۔پارٹی کے یوتھ صدر سلمان علی ساگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی وحدانیت اور سالمیت بچانے کی ذمہ داری ہمیشہ ریاستی عوام نے نیشنل کانفرنس کو ہی اپنا رہبر سمجھ کر ہمیشہ حوصلہ افزائی کی اور اپنی قیمتی ووٹوں سے پارٹی کے امید واروںکو کامیاب بنایا لیکن بدقسمتی سے کشمیر دشمن اور مسلم دشمن وقت کی حکمران بی جے پی پی ڈی پی سرکار نے ریاست کے لوگوںکے مفادات اور احساسات کا سودا کر کے ریاست کے لوگوں کو مصیبت کے بھنور میں ڈال دیااور یہاں کے نوجوان پود کا مستقبل روز بروز تاریک کیا جارہا ہے ۔ سلمان نے کہا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی کو زمین بوس کرنے کا واحد طریقہ یہی کہ انہیں ان کو آنے والے ضمنی چناؤ میں شکست دی جائے ۔اس سے قبل سلمان ساگر نے گوجر بستی نشاط شالیمار، برین نشاط اور دیگر درجنوں علاقوں کا بھی دورہ کر کے وہاں چناؤی جلسوں سے خطاب کیا۔