مینڈھر//قانون سازکونسل کیلئے نئی نشستوں میں پونچھ ضلع کو نظرانداز کرنے پر مینڈھر میںمتعدد پی ڈی پی کارکنان نے بطور احتجاج پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ دو سابق سرپنجو ں نے پی ڈی پی پا رٹی سے کنارہ کشی کر لی جن میں حبیب اللہ خان سرپنچ مصطفی نگر مینڈھر اور ما سٹر صابر حسین سر پنچ کا نڈی گلہو تہ شامل ہیں۔انہوںنے مینڈھر میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ پارٹی صدر محبوبہ مفتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پونچھ کے لو گو ں کے ساتھ سراسرناانصافی کی گئی اور پی ڈی پی نے بھاجپا کیلئے میدان کھلاچھوڑ دیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ ضلع پونچھ میں90فیصد مسلم آبا دی ہے اور ضلع سے ریا ستی وزیر اعلیٰ کو ممبر قانو ن ساز کو نسل بنا نا چاہئے تھا ۔انہوںنے کہاکہ ریا ستی وزیراعلیٰ محبو بہ مفتی نے خطہ پیر پنجال کے اندر آ ر ایس ایس کو جنم دے دیا ہے اور خطہ کے لوگ پر یشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ خطہ میں آر ایس ایس کا نا م و نشان ہی نہیں تھا لیکن پی ڈی پی نے مخلوط سرکا ر بنانے کے بعد خطہ کے اندر اس کو بھی جنم دے دیا ہے اورپونچھ میں جھال بچھادیاگیاہے ۔انہو ں نے کہا کہ اب پی ڈی پی کا خا تمہ شر وع ہو گیا ہے کیو نکہ ضلع پونچھ سے محبو بہ مفتی کو قانون ساز کو نسل کی نشست اپنے پاس نہ رکھ کر بہت بڑی غلطی کی ہے ۔انہوںنے کہاکہ پونچھ میں آر ایس ایس کو پنپنے کا موقعہ دے دیاگیاہے ،ایسے اقدامات کرنے سے بہتر تھاکہ 2014کے چنائو کے بعد پی ڈی پی بھاجپا کے ساتھ مل کر حکومت ہی نہ بناتی ۔انہوںنے کہاکہ مینڈھر سے اس امیدوار کو بھی نظرانداز کردیاگیاہے جس نے بائیس ہزار ووٹ لئے تھے ۔