سانبہ //صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے پرمنڈل میلے میں شرکت کر کے قدیم شیو مندر میں حاضری دی۔تین روزہ پرمنڈ ل میلے کا اہتمام سانبہ ضلع انتظامیہ نے کیا ہے۔دیگر پسماندہ طبقوں کی بہبود کے لئے ریاستی مشاورتی بورڈ کے چیئرمین ریشپال ورما بھی وزیر موصوف کے ہمراہ تھے۔اس موقعہ پر وزیر نے جانکاری کیمپوں اور سرکاری محکموں کی جانب سے لگائے گئے مختلف سٹالوں کا معائینہ کر کے میلے کے منتظمین کی کوششوں کی سراہنا کی۔عوام الناس کو سرکارکی بہبودی سکیموںکے بارے میں جانکاری دینے پر زور دیتے ہوئے وزیر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مستحقین ان سکیموں سے بھرپور استفادہ کرتے ہیں۔وزیر نے کہا کہ حکومت قدیم عبادت گاہوں کی شان رفتہ کو بحال کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ ریاست میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے میلے میں شرکت کی ۔اس سے قبل رنبیشور مندر جموں سے چھڑی یاترا نکالی گئی جس کا وزیر اور دیگر کئی لوگوں نے پرمنڈل میں خیر مقدم کیا۔اس موقعہ پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر سرنسر مانسر ڈیولپمنٹ اتھارٹی وِکاس گپتا اور ضلع انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔