ڈورو//عارف بلوچ//ویری ناگ میں کانگریس پارٹی کی جانب سے چناﺅی تقریب منعقد ہوئی جس میں اننت ناگ پارلیمانی اُمیدوار غلام احمد میر ، سابق وزراءتاج محی الدین ،عثمان مجید اور سکینہ ایتو نے شرکت کی۔مذکورہ لیڈران نے پی ڈی پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس جماعت نے یہاں کے عوام کی عزت و ناموس ،مفادات اور جمہوری اصولوں کا سودا کیا اور لوگوں کو مصیبت کے بھنور میں ڈالا یہاں تک کہ پی ڈی پی نے اقتدار کی خاطر زعفرانی طاقتوں سے ہاتھ ملایا ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی پی کا دور اقتدار ریاست کا سب سے بدترین دور ثابت ہورہا ہے اور آج بھی یہ جماعت ایسا ماحول پیدا کر نے کی کوشش کررہی ہے تاکہ لوگ ووٹنگ مراکز سے دور رہے اور پی ڈی پی کو دھاندلیاں کر نے کا موقعہ ملے۔ انہوںنے کہاکہ لوگ اب اس پارٹی کی چال بازی کو سمجھ گئے ہیں اور ہمیں اُمید ہے کہ وہ ووٹنگ کے دن بھاری تعداد میںلوگ گھروں سے باہر نکل کر غلام احمد میر کو کامیاب بنائینگے۔