جموں//ٹرانسپورٹ کے وزیر مملکت سُنیل کمار شرما نے جموں میں ٹرانسپورٹروں کی ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں ممبر قانون ساز کونسل چرنجیت سنگھ خالصہ، صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر پون کوتوال، کمشنر سیکریٹری ٹرانسپورٹ ہمت کمار شرما، ٹرانسپورٹ کمشنر شیخ فیاض احمد، ایس ایس پی جموں سُنیل گپتا، ایس ایس پی ٹریفک جموں نِشا نتھیال، ایڈیشنل سیکریٹری ٹرانسپورٹ اشوک کمار، آر ٹی او جموں اشونی کھجوریہ، چیئرمین ٹرانسپورٹ یونین ٹی ایس وزیر، چیئرمین کے ایم ڈی اے سرینگر عبدالقیوم اور مختلف ٹرانسپورٹ تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ٹرانسپورٹروں نے اس موقعہ پر اپنے مطالبات سے متعلق ایک یاداشت پیش کی۔ وزیر موصوف نے ٹرانسپورٹروں کے مسائل غور سے سُنے اورانہیں یقین دلایا کہ اُن کے جائیز مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔انہوں نے ٹریفک حکام کو ہدایت دی کہ وہ چیکنگ پوائنٹس کی تعداد میں کمی لائیں تا کہ ٹرانسپورٹروں کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔