سرینگر// دارالخیر میرواعظ منزل کے سرپرست اور حریت چیئرمین میرواعظ محمد عمر فاروق نے چنار باغ ڈلگیٹ میں آگ کی ایک ہولناک واردات پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔میرواعظ نے کہا کہ ان متاثرین کی ہرممکن امداد اور اعانت ہماری دینی، ملی، انسانی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ میرواعظ کی ہدایت پر متاثرین کی فوری امداد ار ریلیف کیلئے دارالخیر میرواعظ منزل کے ایک وفد نے مرکزی جامع مسجد سرینگر کے امام مفتی غلام رسول سامون کی سربراہی میں چنار باغ جاکر 19 کنبوں پر مشتمل متاثرین میں خوردونوش کی ضروری اشیاء کے علاوہ کمبل اور بسترے وغیرہ تقسیم کئے۔اس دوران جمعیت اہلحدیث کے نا ظم اعلیٰ ڈاکٹر عبد الطیف نے متا ثرہ کنبوں میں مالی واجناس کی شکل میں امدا دفراہم کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کی بھر پورہ معاونت کریں ۔ہنگا می بنیا دو ں پرمتاثرہ لو گو ں کو کچھ را حت فرا ہم کرنے وا لی مقا می کمیٹی کے حوا لہ جمعیت کی حتی الوسع مالی واجناس کی شکل میں امدا د سپرد کرتے ہو ئے ڈاکٹر الکندی نے اہلیا ن وادی سے مخلصا نہ اپیل کی کہ اپنی روایتی زندہ ضمیری اور مروت وا یثار کی شاندار تاریخ دہرا تے ہوئے ان بے یار و مدد گار کنبو ں کی فرا خدلا نہ امدا د کے لئے آ گے آ ئیں۔