جموں//پولیس بھرتی بورڈ کے چیئرمین کی ایک اطلاع کے مطابق جموں ضلع میں کانسٹیبل اسامیوں کے لئے جاری جسمانی ٹسٹ29 مارچ2017 یعنی آج اختتام پذیر ہوگا۔جن اُمیدواروں کے رول نمبر پہلے ہی نوٹیفائی کئے گئے ہیں اُن کا جسمانی ٹسٹ بھی آج ہی لیا جائے گا۔ تا ہم جو اُمیدوار وجوہات کی بنا پر جاری کی گئی تاریخوں پر ٹسٹ میں شامل نہیں ہوسکے وہ بھی آج ہی جسمانی ٹسٹ میں شامل ہوسکتے ہیں۔