راجوری //راجوری کے کوٹھے دھار علاقے میں اس وقت حالات کشیدہ ہوگئے جب ایک ملزم کا پیچھا کرنے گئی پولیس ٹیم پر کچھ لوگوں نے حملہ کردیا۔ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ راجوری میں درج ایف آئی آر زیر نمبر 488آر پی سی میں مطلوب ملزم کو پکڑنے کیلئے پونچھ کی ایک ٹیم نے گزشتہ رات دو بجے چھاپہ مارا ۔اس دوران جیسے ہی پولیس کی ٹیم ایک گھر میں داخل ہوئی تو وہاں کچھ موجود لوگوں کے ساتھ اس کا جھگڑا ہوگیا ۔حالات کو دیکھتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے وہاںسے بھاگ جانے میں ہی عافیت سمجھی تاہم اس دوران ایک اہلکار پریم ناتھ معمولی زخمی ہوا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انچارج ایس ایچ او راجوری الطاف احمد اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جسونت سنگھ موقعہ پر پہنچے اور انہوںنے حالات کو قابو کیا ۔ذرائع کے مطابق پریم ناتھ کو زیر علاج رکھاگیاہے ۔دریں اثناء مقامی لوگوں نے الزام عائد کیاکہ دھاوا بولنے والی پولیس ٹیم نے گھر والوں کے سے بدتمیزی کی اور ایک خاتون سمیت دیگر لوگوں کی مار پیٹ کی ۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔