پونچھ//پورے ملک کی طرح پونچھ میں بھی نوراتروں پر مذہبی جوش خروش دیکھا جا سکتا ہے۔منگل وار کو صبح سویرے سینکڑوں عقیدتمندوں جن میں خواتین ، مرد، بزرگ بچے سب شامل تھے ،کی جانب سے پاور ہائوس پونچھ سے ایک پربھات پھیری نکالی گئی جس میں عقیدتمندوں نے ماتا کا گن گا کر اپنی عقیدتوں کا اظہار کیا ۔یہ پربھات پھیری پونچھ کے مختلف محلوں سے گزرتے ہوئے پراچین کالیکا مندر پونچھ پہنچی جہاں مہا آرتی کی گئی۔اس دوران پہلے روز پورے قصبہ کے مندروں کو خصوصی برقی قُمقموں سے سجایا گیا جبکہ کچھ لوگوں کو بازاروں میں خریداری کرتے ہوئے بھی دیکھا جاگیا ۔سناتن دھرم سبھا کے سربراہ ستیش ساسن نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس باربھی نوراتروں کے دوران پربھات پھری ہر روز نکالی جائے گی اور صبح و شام مہا آرتی کا اہتمام کیا جائے گا ۔انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پونچھ کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے ان دنوں کو منائیں۔