سرینگر// سول لائنز کے مصروف ترین علاقہ پولو ویو میں فٹ پاتھ پر ایک گہرا کھڈ کسی حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس علاقہ میںسنڈے مارکیٹ اوراہم سرکاری و نجی دفاتر ہونے کی وجہ سے لوگوں کا خاصا رش ہوتا ہے۔ فٹ پاتھ کی ٹائلیں ٹوٹ چکی ہے اور ایک گہرا کھڈ بن گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو فٹ پاتھ کے بجائے سڑک پر چلنا پڑتا ہے ۔راہ گیروں کو خطرہ سے آگاہ کرنے کیلئے مقامی دکانداروں نے اب فٹ پاتھ پرلکڑی کا ایک ڈنڈا نصب کیا ہے اور اس پر ایک تھیلہ رکھا ہے تاکہ یہاں سے گذرنے والے لوگ احتیاط سے کام لیتے ہوئے خود بھی بچیں اور دوسرے کو بھی بچائیں۔