سرینگر //لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کی مزید14روزہ ریمانڈ حاصل کی گئی۔فرنٹ ترجمان نے بتایا کہ ملک کو بدھ کے روز سینٹرل جیل سرینگر سے پرنسپل اینڈ سیشنز جج سرینگر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے ملک کے خلاف 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ حاصل کی اور پھر انہیں واپس سینٹرل جیل منتقل کیا گیا۔اس دوران تحریک حریت کے غازی جاوید بابا کو سوموار کے روز زینہ کدل پولیس نے حراست میں لیا جبکہ دو روز قبل حریت(گ) سے وابستہ کارکنوں محمد یوسف بٹ اور بشیر احمد بٹ کو بڈگام پولیس نے گرفتار کیا ۔ واضح رہے کہ تحریک حریت کے سینئر کارکن سید امتیاز حیدر کو پہلے ہی بڈگام پولیس نے حراست میں لیا ہے۔