سرینگر//ٹور اینڈ ٹریول انڈسٹری سے وابستہ نمائندوں کے ایک وفد نے سرینگر میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل اور مطالبات کے بارے میں جانکاری دی۔وفد نے ریاست کے سیاحتی سیکٹر کو بڑھاوا دینے اور اسے ملک اور بیرون ملک میں ایک مکمل ٹورسٹ پیکیج کے طور پر سامنے لانے میں وزیر اعلیٰ کی طرف سے ذاتی دلچسپی لینے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ محبوبہ مفتی نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی طرف سے اُبھارے گئے مسائل پر غور کیا جائے گا۔انہوںنے وفد کے ارکان سے کہا کہ وہ رواں برس کے لئے ایک اچھے ٹورسٹ سیزن کو یقینی بنانے کیلئے تن دہی کے ساتھ کام کریں۔