گاندربل // نیشنل کانفرنس نے حلقہ انتخاب بٹہ مالو خشپورہ ، گاندربل اور کنگن میںچناؤئی جلسوں کا انعقاد کیا ۔جس میں پارٹی لیڈران میاں الطاف،شیخ اشفاق جبار ،عرفان احمد شاہ اور سلمان علی ساگرنے خطاب کیا ۔ انہوں نے وسطی کشمیر کے معزز رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ اپنے عوام دوست ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے حق میں اپنا ووٹ ڈال کر کشمیریت کو بچا کر فرقہ پرست طاقتوں کو شکست فاش دیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیریت کے خاتمہ کے لئے بدترین سازشیں رچائی جا رہی ہے ۔ کشمیر کے عظیم بھائی چارہ کو پارہ پارہ کرنے کے لئے اقتدار کے خاطر فرقہ پرست طاقتوں کو آگے لاکر حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور اس کے ذمہ دار کشمیر دشمن جماعت پی ڈی پی ہی ہے جس نے بی جے پی کو اپنا ساجھیدار بنا کر کشمیر کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اہل وطن کو پہلے ہی آگاہ کیا تھا کہ یہ فرقہ پرست طاقتیں کس قدر کشمیریوں کے دشمن ثابت ہوکر نقصان پہچائے گئے جو وقت نے ثابت کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ وقت نے ثابت کر دیا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی ایک ہی سکے کے دو رخ اور سگے بھائی ہے جنہوں نے ریاست کے لوگوں کو تباہی اور بربادی کے بھنور میں ڈال دیا ہے آج ریاست کے لوگ ہر سطح پر اقتصادی بدحالی ،معاشی بدحالی ، بے کاری کے طور سے گزر رہے ہیں اور سیاسی انتشار اور خلفشار کا ماحول پایا جاتا ہے اور لوگ ہر سطح پر عدم تحفظ کے شکار ہیں۔