سرینگر// جنگجوئوں نے کولگام کے یاری پورہ میں پولیس پر گولیاں چلائی تاہم اس واقعے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کو امن و قانون کے قیام کیلئے تعینات اہلکاروں پر سنگبازی کی گئی جبکہ اس دوران مظاہرین میں سے کسی نے گولی چلائی،تاہم انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس واقعے کے بعد فورسز نے پورے علاقے میں تلاشیوں کا سلسلہ شروع کیا اور مشتبہ افراد کی تلاشیوں کا سلسلہ شروع کیا۔