سرینگر/چاڈورہ میں جان بحق ہونے والے تین نہتے کشمیری نوجوانوں زاہد رشید گنائی، عامر فیاض وازہ اور آفاق احمد وانی کو عقیدت کا خراج پیش کرتے ہوے انجمن شرعی شعیاں کے سربراہ اور سینر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا ہے کہ فورسز کا پہلے سے ہی وطیرہ رہا ہے کہ وہ اپنی خفت مٹانے کے لئے نہتے کشمیریوں کو گولیوں سے بھون ڈالتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ظلم وجبر سے کشمیری عوام اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔ آغا سید حسن نے کہا کہ فوج ظلم کے تمام حربے آزما کر کشمیری قوم کے حوصلوں کو پست کرنا چاہتی ہے ، لیکن کشمیری باغیرت قوم اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرسکتی۔ آغا سید حسن الموسوی السفوی نے جان بحقہونے والے نوجوانوں بشمول توصیف احمد وگے ساکنہ کولگام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان قربانیوں کو قوم رائیگان نہیں ہونے دے گی ۔حریت رہنمانے کہا کہ کشمیری عوام کی مبنی برحق جدوجہد کا اعترف اقوام عالم کر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ گرفتاریوں، قتل عام اور زور زبردستی سے لوگوں کی امنگوں کو دبایا نہیں جاسکتا ۔