اوڑی// اوڑی پولیس نے سلطان ڈھکی گاوٗں کے نالہ سے ایک شہری کی لاش برآمد کرلی ہے جو گذشتہ چار ماہ سے گھر سے غائب تھا۔ مقامی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 80 سالہ عالم دین ولد حبیب بلہٰ جنگیال ساکنہ بانڈی سرائے کمل کوٹ اوڑی 26 نومبر 2016کو اپنے گھر سے نزدیکی گاوٗں دچھی میں آئے تھے مگر اس کے بعد گھر واپس لوٹ کے نہیں گئے ۔مذکورہ شہری کے افراد خانہکی طرف سے کئی ماہ سے تلاش کرنے کے باوجود بھی کوئی پتہ نہیں چلا۔اس سلسلے میں عالم دین کے بیٹے نے 6 جنوری2017 کو پولیس سٹیشن اوڑی میں گمشدگی کی رپوٹ بھی درج کرائی تھی۔ سلطان ڈھکی اوڑی گاوَں میں مقامی لوگوں نے نالہ میں ایک لاش کو دیکھا جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس ٹیم نے موقعہ پر جاکر لاش کو برآمد کیا جس کی شناخت عالم دین ولد حبیب بلہٰ ساکنہ بانڈی سرائے کمل کوٹ کے بطور ہوئی۔تمام لوازمات کے بعد لاش لوحقین کے حوالے کی گئی۔