بارہمولہ // دلنہ بارہمولہ میںپیش آئے سڑک کے ایک دلدوز حادثے کے دوران ایک 80سالہ بزرگ سمیت 2افراد لقمہ اجل بن گئے ۔اس سلسلے میں پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق دلنہ بارہمولہ میں بدھ کے روز اُس وقت ایک دلدوز سڑک حادثہ پیش آیا جب ایک بلیروگاڑی زیر نمبرJK05E-6712 نے بجلی رسیونگ اسٹیشن کینزدیک سرینگر۔ مظفرآباد شاہراہ پر ایک 80 سالہ راہ گیرمحمد علی بٹ ساکنہ دلنہ کو ٹکر مارکر پر بری طرح سے کچل ڈالا۔اس دوران گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور کچھ درختوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور محمد باقر ولد ریاض احمد کبابی ساکنہ کانلی باغ بارہمولہ شدید زخمی ہوا ۔اگر چہ مقامی لوگوں نے دونوں افراد کو ضلع اسپتال بارہمولہ پہنچایا تاہم داکٹروں نے اُنہیں مردہ قرار دیا۔ اس دوران جب دونوں افراد کی لاشیں اُنکے آبائی علاقوں میںپہنچائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کردی ہے۔