مظفر آباد//حزب المجاہدین کے سربراہ صلاح الدین نے چاڈورہ معرکہ آرائی میں جاں بحق ہوئے جنگجو توصیف احمد وگے ساکن کولگام کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ اس قیمتی لہو کی لاج رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے‘۔اپنے ایک بیان میں صلاح الدین نے کہا کہ موصوف انتہائی نیک صفت اور بااخلاق تھا، جس نے اپنی چڑھتی جوانی میں لہو دیکر اپنے آپ کو تحریک آزادی پر قربان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ان فقید المثال قربانیوں کو آنے والا مو¿رخ سنہری حروف سے لکھے گا اور ان قربانیوں کو قوم کبھی نہیں بھولے گی۔ انہوں نے بھارتی فوج کی اس کارروائی کی مذمت کی جس کے دوران بھارتی فوجیوں نے جان بوجھ کر تین نوجوانوں زاہد رشید گنائی، عامر فیاض وازہ اور اسحاق احمد وانی کو گولیوں کا نشانہ بنا کرجاں بحق کر دیا۔ انہوں نے کہا ” بھارتی فورسز کا پہلے سے ہی وطیرہ رہا ہے کہ وہ اپنی خفت مٹانے کے لئے نہتے کشمیریوں کو گولیوں سے بھون ڈالتے ہیں اور مکانوں کو نذر آتش کرتے ہیں“۔ حزب سربراہ نے کہا ”بھارتی افواج نے 1947 سے لیکر آج تک ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کشمیری عوام کی نسل کشی کرکے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کوجاں بحق کر دیا۔ نہتے معصوم شہریوں پر گولیاں برسا نا اُسی سلسلے کی ایک کڑی ہے“۔ صلاح الدین نے کہا” بھارتی فوج ظلم کے تمام حربے آزما کر کشمیری قوم کے حوصلوں کو پست کرنا چاہتی ہے لیکن نوجوان موت کے خوف سے آزاد ہوکر اپنے ہیروز کو بچانے کے لئے سڑکوں پر اور معرکے کی جگہوں پر جمع ہو جاتے ہےں جو اس بات کی دلیل ہے کہ کشمیر کا بچہ بچہ، بزرگ اور جوان جنگجوﺅں اور تحریک آزادی سے ایک مثالی لگاﺅ رکھتے ہیں“۔ حزب المجاہدین کے نائب امیر سیف اللہ خالد اور فیلڈ آپریشنل کمانڈر محمود غزنوی نے بھی اپنے ساتھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس دوران لشکر طیبہ کے چیف محمودشاہ نے جاں بحق ہوئے جنگجو اور عام شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک جنگجو کے لیے ہزاروں فوجیوں کا برسرمیدان آنا اور پھر نہتے عوام کو نشانہ بنانا انتہائی شرمناک اور غیرانسانی فعل ہے،جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سرکارکو ایک بات یاد رکھنی چاہیے کہ بہت جلد حالات ان کے کنٹرول سے باہر ہوجائیں گے کیونکہ آج عوام لاالہ الااللہ کے نظریہ پریکجا ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حقوق انسانی کے عالمی چیمپن اوراقوام متحدہ کی روایتی بے شرمی بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور اسے دہشت گرد ملک قرارد ے۔لشکر چیف نے کہا کہ بھارت منصوبہ بندسازش کے تحت کشمیر کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے پر عمل پیرا ہے جس کا ثبوت املاک کو تباہ کرنا ہے۔محمودشاہ نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وہ واقعی مسئلہ کشمیر پر کوئی اقدام کرنا چاہتا ہے تو زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیںکیونکہ آج وادی کشمیر میں ہردن جنازے اٹھانے پڑتے ہیں جو سبزہلالی پرچم میں دفنائے جارہے ہیں۔