سرینگر//فریڈم پارٹی،لبریشن فرنٹ(آر)،مسلم کانفرنس ، ینگ مینز لیگ ، پےپلز پولےٹکل پارٹی،تحرےک کشمےر، اسلامک پولیٹکل پارٹی، مسلم ڈیموکریٹک لیگ ،سالویشن مومنٹ،ماس مومنٹ، پیپلز لیگ ،مسلم خواتین مرکزاورپیپلز فریڈم لیگنے چاڈورہ واقعہ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر دنیا کا وہ واحد خطہ ہے جہاںکچھ لوگ اپنے مفادات کی تکمیل کیلئے قتل وغارت گری کو جواز بخش رہے ہیں۔اس دوران کئی مزاحمتی جماعتوں نے رنگریٹ،واتھورہ اور چاڈورہ جاکر جاں بحق ہوئے نوجوانوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ فریڈم پارٹی کے محبوس سربراہ شبیر احمدشاہ نے جہانگیر چوک میں ریاستی پولیس کے رول کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ایک جانب بندوق کے دہانے کھول کر زندگیاں چھین رہے ہیں اور دوسری طرف لواحقین سے زیادتیاں کرکے نعشیں چھین کر چنگیزی قوتوں کو بھی شرمسار کررہے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے اس طرح کے واقعات کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایمبولنس گاڑی میں کوئی توپ نصب نہیں تھی بلکہ ایک ایسے جوان کی لاش تھی جسے فورسز اور پولیس اہلکاروں نے جینے کے حق سے محروم کیا تھا ۔شبیر شاہ نے کہا کہ یہ صورتحال ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے اور اس طرح کے واقعات پرعوامی ردعمل کو روکنا ممکن نہ ہوگا۔شبیر احمد شاہ نے اس بات پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہ جولوگ ہم سے ووٹوں کی بھیک مانگ رہے ہیں ،کیا وہ اس طرح کے واقعات پر شرم بھی محسوس نہیں کرتے ۔ادھرپارٹی کے صدر ضلع شوپیان تنویر احمد کی قیادت میں ایک وفد شہدائے پدگام پورہ کے لواحقین سے تعزیت کرنے کے لئے ان کے آبائی گاﺅں ناظم پورگئے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔لبریشن فرنٹ( آر ) چیئرمین فاروق احمد ڈار ( بٹہ کراٹے) نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ نہتے شہریوں کی ہلاکت انتہائی بہیمانہ اور ناقابل معافی جرم ہے ۔ ڈار نے کہاکہ نہتے شہریوں کی ہلاکت اس بات کو ظاہر کررہی ہے کہ فوج اور پولیس بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔انہوں نے ملوث اہلکاروں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیئرمین شبیر احمد ڈار اورینگ مینز لیگ چیئرمین امتیاز احمد ریشی نے رنگریٹ،واتھورہ اور چاڈورہ جاکر جاں بحق ہوئے افرادکے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی۔حرےت(ع) کے سےنئرلےڈراور پےپلز پولےٹکل پارٹی چیئرمین انجےنئر ہلال وار نے کشمےر مےں قتل عام کےلئے موجودہ سرکار کو ذمہ دارقرار دےتے ہوئے الزام لگاےا ہے کہ کشت و خون کےلئے فوج اور فورسز کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔بےان مےںانجےنئر ہلال وار نے3معصوم نوجوانوں کے جاں بحق ہونے پر سخت صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمےر مےں قتل عام کےلئے فوج اور فورسز کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ انہوں نے مہلوک نوجوانوں کے غمزدہ لواحقےن کے ساتھ مکمل ےکجہتی اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے فورسز کارروائی کے دوران زخمی ہوئے شہرےوں کی جلد صحت ےابی کےلئے بھی دعا کی۔تحرےک کشمےر کے صدر جنرل موسیٰ نے چاڈورہ واقعہ کو سفاکےت قرار دےتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح طاقت کا بے تحاشا استعمال نہ صرف سراسر انسانی قدروں کے منافی ہے بلکہ جمہورےت کے لئے اےک سوالےہ نشان بھی۔اپنے اےک بےان مےں جنرل محمد موسیٰ نے قےمتی جانوں کے اتلاف پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چہ ہمارے دل غمزدہ اور آنکھےں آشکبار ہےں تاہم ہم تحرےک آزادی کی خاطر قربانےوں سے فرار اختےار نہےں کرےں گے۔ اسلامک پولیٹکل پارٹی کے سربراہ محمد یوسف نقاش ، مسلم ڈیموکریٹک لیگ کے صدر حکیم عبدالرشیدنے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بھارت کشمیری نوجوانوں کو ©’ٹارگیٹ کلنگ‘ کے ذریعے ختم کرنے کے درپے ہے تاکہ وہ ہماری حق پر مبنی آواز اور جذبہ آزادی کو دباسکے۔سالویشن مومنٹ کے ایک وفدنے رنگریٹ،واتھورہ اور چاڈورہ جاکر مہلوکین کو خراج عقیدت اور انکے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔وفد میں مظفر احمد،معراج الدین،رقیہ جی اورزاہدہ بانو شامل تھیں۔ماس مومنٹ نے کشمیری نوجوانوں کے جاںبحق ہونے پروزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوج اور فورسز کو کوسنے کے بجائے وہ متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کر رہی ہیں۔ بیان کے مطابق ماس مومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی نے چاڈورہ میں جاں بحق شہریوں کو خراج عقدیت ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے فوجی سربراہ بپن رواوت جو بیان دیا تھا اس کو عملی جامہ پہنانے کا سلسلہ جاری ہے۔پیپلز لیگ کے ایک دھڑے کے جنرل سیکریٹری غلام نبی درزی ،مسلم خواتین مرکز کی چیئرپرسن یاسمین راجہ اور پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانینے جاں بحق ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان قربانیوںکو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی جائز جدوجہد کو ہر سطح اور ہر محاذ پر جاری رکھیں ۔