سرینگر//جمعیت اہلحدیث اورجمعیت ہمدانیہ نے چاڈورہ واقعہ کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو اب روز اپنے لا ڈلوں کی لاشیں اٹھا نے کیلئے تیار کیاجارہا ہے۔جمعیت اہلحدیث نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس استبداد ی ما حول میں کوئی محفوظ نہیں اور عدل وانصا ف دور دور تک نظر نہیں آتا۔بیان کے مطابق ایسے میں حقوق البشر کی عالمی تنظیموں،اقوام متحدہ اور دل دردمند رکھنے وا لی سا ری انسانیت سے اس بے بس وادی کی جانب متوجہ ہو کر قہر و ستم کی ان یو ر شو ں کو فوری طور بند کرانے کیلئے اپنا موثر کر دار ادا کر نے کی درد مندا نہ اپیل ہے۔ادھر جمعیت ہمدانیہ نے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ نوجوان کی نسل کشی اور قتل وغارت سے عالمی سطح پر ہندوستان کی جمہوریت ننگا ہوچکی ہے اور اس انسانیت سوز واقع پر جس قدر مذمت کی جائے کم ہیں ۔ جمعیت کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے کہا کہ 1990 سے کشمیر میں نسل کشی جا ری ہے اور اس طرح سے یہاں کے مسلمان اکثریت کو کم کرنے کے لئے ایسے حربے اپنائے جارہے ہیں جو مسلمان ریاست کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے ۔انہوں نے تینوں گھرانوں کے سوگواروں خصوصاً اُن کے غمزدہ والدین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔