سرینگر//ڈیموکریٹک لبریشن پارٹی کے سربراہ ہاشم قریشی نے کہا ہے کہ چاڈورہ واقعہ سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوا کہ معرکہ آرائیوں کی جگہ پر جہاں دو گروپ ایک دوسرے کو مارنے پر تلے ہوئے ہوں وہاں پرنوجوانوں اورعام لوگوں کا سیکورٹی فورسز پرپتھراﺅ کرنے سے صرف جانیں تلف ہوتی ہیں اورجنگجو بھی اس عمل سے محفوظ نہیں رہ سکتے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا تجزیہ کئے بغیر کہ ہم نے ان 27برسوں میںسوائے قبرستانوں، جیل خانوں اور تباہی و بربادی کے کیا حاصل کیا؟کیا ہمیںاپنی جدوجہد کے بارے میں بحث ومباحث کرکے جدوجہد کو ایسی ڈگر پر نہیںڈالنا چاہئے جس سے ہماری نوجوان نسل کو اس طرح سڑکوں اور کھیت کھلیانوںمیں نہ مارا جائے؟کیا معرکہ آرائی کی جگہ پرجنگجوﺅں کو عوام یا نوجوان پولیس یا فوج پرپتھراﺅ کرکے بچاسکتے ہیں؟