مینڈھر// بالاکوٹ علا قہ سے تعلق رکھنے والے پی ڈی پی کا رکنان نے پارٹی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی حکو مت نے ضلع پونچھ کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی کی ہے ۔حاجی گل صید خان اور پی ڈی پی یو تھ لیڈر ظہیر خان نے کہا کہ بالاکو ٹ کے لو گو ں نے جب سے پی ڈی پی وجو د میں آئی ہے، پارٹی کا ساتھ دیااوراس کو ووٹ دیئے ۔انہوںنے کہاکہ 99فیصد ووٹ پی ڈی پی کے امیدوار کو دیئے گئے لیکن اس کے باوجود پارٹی نے اس تحصیل کو نظرانداز کردیاہے ۔ان کاکہناتھاکہ دو ماہ قبل ان کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ سے جموںمیں ملاقات کی جس دوران انہو ں نے وفد کو یقین دلا یا کہ وہ مینڈھر کے لوگوں کا خیال رکھیں گی لیکن انہوں نے مینڈھر کیا پورے ضلع پونچھ کو ہی نظرانداز کردیا۔ انہو ں نے کہا کہ ممبر قانو ن ساز کو نسل کی نشست کیلئے تو امیدوار بنا نا دور کی بات انہو ں نے کسی بورڈ کیلئے بھی ضلع پونچھ کو نمائندگی نہیں دی ۔ان کاکہناتھاکہ گزشتہ دنوں دو درجن وائس چیئرمین بنائے گئے لیکن اس مرحلے پر بھی ضلع پونچھ نظرانداز کردیاگیاجس پر انہیں بے حد افسوس ہے۔ انہو ں نے کہا کہ کیا ضلع پونچھ کے لوگوں کا ریاست کی حکومت میں کوئی رول نہیں بنتاہے ۔ان کاکہناتھاکہ اب بالاکوٹ کے لوگوں نے یہ ذہن بنالیاہے کہ وہ اس پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرلیںگے کیو نکہ پی ڈی پی سرکار اور اس کے نما ئند ے آر ایس ایس کے بینر تلے کام کر رہے ہیں اور خطہ پیر پنجال کے اندر پہلی مرتبہ آرایس ایس کو جنم دیاگیاہے ۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی پی نے ضلع پونچھ کو آرایس ایس کے حوالے کردیاہے ۔انہوںنے کہاکہ خطے میں آرایس ایس کو راستہ دکھانے کی ذمہ دار پی ڈی پی ہے لہٰذا ایسے حالات میں سرحد پر بسنے والے لوگ اس پارٹی کو چھوڑنے پر مجبور ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ بالاکوٹ میں فائرنگ اور گولہ باری متاثرین کا حال تک جاننے کوئی نہیں جس سے حکومت اور اس جماعت کی بے حسی کا اندازہ لگایاجاسکتاہے ۔